کینسر کے علاج میں مددگار بینگن کی نئی قسم دریافت
جکارتہ(نیٹ نیوز)رواں سال انڈونیشیا کے جزیرے کالیمانتان میں محققین نے ڈی این اے ٹیسٹنگ کے ذریعے بینگن کی ایک نئی کانٹے دار جنگلی قسم دریافت کی ،مقامی لوگ اسے ’’ترونگ اسام‘‘کہتے ہیں اور یہ کینسر کے روایتی علاج اور کھانوں میں استعمال ہوتی ہے۔
حالیہ طبی رپورٹس کے مطابق بینگن میں پایا جانے والا اینٹی آکسیڈنٹ ’’ناسونین‘‘دماغی خلیات کو محفوظ رکھتا ہے اور یادداشت بہتر بناتا ہے ۔ اس کے علاوہ 92 فیصد پانی اور انتہائی کم کیلوریز کی وجہ سے اسے وزن کم کرنے اور شوگر کنٹرول کرنے کیلئے بہترین غذا قرار دیا جا رہا ہے ۔گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق رواں ماہ ایگ پلانٹ ایرک نامی کاشتکار نے دنیا کا سب سے لمبا بینگن اگا کر عالمی ریکارڈبنایاہے اس سے قبل گزشتہ سال ستمبر میں سوئس کسان مارٹن ٹروٹمین نے 5 کلوگرام وزنی بینگن اگا کر ریکارڈ قائم کیاتھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments