12راستوں پرلے جانیوالا جاپان کاحیرت انگیز انٹر چینج
ٹوکیو(نیٹ نیوز )جاپان میں ایک ہائی وے پر ایسا انٹر چینج موجود ہے جو دیکھنے والوں کو دنگ کردیتاہے ،اکثر لوگ اس کی تصاویر دیکھ کر اسے جعلی قرار دیتے ہیں تاہم مگر ذہن کو دنگ کر دینے والا ٰیہ انٹرچینج حقیقی ہے۔
جاپانی دارالحکومت ٹوکیو میں واقع ٹاکاؤسن ہائی وے انٹرچینج کا ڈیزائن ڈرائیورز کے ذہنوں کو چکرا کر رکھ دیتا ہے ۔12 راستوں کی جانب لے جانے والا یہ انٹرچینج کسی سڑک کی جانب آرٹ ورک زیادہ لگتا ہے ۔یہ انٹرچینج کین ایکسپریس وے کا حصہ ہے ،اس کا چکر دار ڈیزائن کسی بھی ماہر ڈرائیور کے لئے ڈراؤنا خواب ثابت ہوسکتا ہے ۔اسے 2012 میں عوام کے لیے کھولا گیا تھا اور اس میں 6 الگ ٹنل انٹرنس موجود ہیں۔اسے پہاڑی علاقے میں تعمیر کیا گیا تو مختلف راستوں کو آپس میں ملانے کیلئے اس ڈیزائن کا انتخاب کیا گیا تاکہ پہاڑیوں کو سپاٹ نہ کرنا پڑے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments