ڈریگن پھل کا استعمال کمزور مدافعتی نظام کیلئے مفید قرار
واشنگٹن (نیٹ نیوز)ڈریگن پھل کافی دلچسپ شکل رکھتا ہے ، اس کی سبز پتوں کے ساتھ گلابی جلد ہوتی ہے اورگودے کے ساتھ سیاہ بیج ہوتے ہیں۔
اس کا ذائقہ میٹھا ہوتا ہے جیسے کہ یہ ناشپاتی اور کیوی کا مرکب ہو۔اس کا نام تھوڑا سا ڈرانے والا ہوسکتا ہے لیکن اس کے بہت سے صحت مند فوائد ہوتے ہیں ۔ہاضمے کا مسئلہ ہو یا کمزور مدافعتی نظام ، ڈریگن فروٹ کا استعمال انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ ذیابیطس کے مریضوں سمیت بہت سے لوگ اس کا استعمال بہت زیادہ کرتے ہیں۔امریکی نیشنل لائبریری آف میڈیسن میں شائع ہونیوالی 2017 کی ایک تحقیق کے محققین کا کہناہے کہ ڈریگن پھل میں وٹامن سی جیسے اینٹی آکسائیڈنٹس بہت زیادہ مقدار میں موجود ہوتا ہے جو کہ آپ کے خلیات کو فری ریڈیکلز کی وجہ سے ہونیوالے نقصان سے بچاتے ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments