زیادہ نمک والی غذائیں مردوں کی یادداشت کیلئے نقصان دہ

زیادہ نمک والی غذائیں مردوں کی یادداشت کیلئے نقصان دہ

لندن (نیٹ نیوز)ایک تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ زیادہ نمک والی غذائیں مردوں کی یادداشت کو مستقل طور پر نقصان پہنچا سکتی ہے ۔

اس حوالے سے کی گئی ایک تحقیق کے مطابق جو افراد زیادہ مقدار میں نمک استعمال کرتے تھے ، ان کی یادداشت میں چھ سال کے عرصے کے دوران کمی دیکھی گئی، خاص طور پر انہیں ماضی کے واقعات یاد کرنے میں دشواری پیش آئی تاہم خواتین میں ایسا اثر نہیں پایا گیا۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ 60 سال سے زائد عمر کے 1200 افراد کے تجزئیے پر مبنی یہ نتائج دماغی کمزوری اور بھولنے کی بیماری کے آغاز میں تاخیر کیلئے مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔برطانوی محکمہ صحت نے تجویز دی ہے کہ بالغ افراد کو روزانہ 6 گرام سے زیادہ نمک استعمال نہیں کرنا چاہئے ، جو تقریباً ایک چائے کے چمچ کے برابر ہے ،اس سے یادداشت کو بہتر رکھا جاسکے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...