زیبرے کی سفید دھاریاں کالی کھال کے اوپربنتی ہیں
لندن(نیٹ نیوز )جینیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ زیبرے کا اصل رنگ سیاہ ہوتا ہے ، جب ان کے رحمِ مادر میں بچے کی کھال بنتی ہے تو میلانوسائٹس نامی خلیات کچھ حصوں میں رنگ بنانا بند کر دیتے ہیں، جس سے سفید پٹیاں نمودار ہوتی ہیں۔
یعنی زیبرا کالی کھال پر سفید دھاریوں والا جانور ہے ، نہ کہ سفید کھال پر کالی دھاریوں والا۔یونیورسٹی آف برسٹل کی ایک تحقیق کے مطابق زیبرے کے جسم پر موجود یہ دھاریاں دراصل اسے افریقہ کے خطرناک اور کاٹنے والے کیڑوں سے بچاتی ہیں۔ سائنسدانوں نے گھوڑوں کو زیبرے جیسے کپڑے پہنا کر یہ ثابت کیا کہ یہ دھاریاں کیڑوں کی بصارت کو الجھا دیتی ہیں اور وہ ان پر بیٹھ نہیں پاتے ۔ زیبرے کی ایک خاص نسل ’’گریویز زیبرا‘‘ شدید خطرے میں ہے اور اس کی آبادی پچھلی تین دہائیوں میں 54 فیصد کم ہو چکی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments