باؤباب کے درخت 21ملین سال قبل مڈغاسکر میں ابھرے

باؤباب کے درخت 21ملین سال قبل مڈغاسکر میں ابھرے

مڈغاسکر (نیٹ نیوز )سائنسدانوں نے ڈی این اے کے مطالعے سے معلوم کیا ہے کہ قدیم باؤباب کے درخت سب سے پہلے مڈغاسکر میں 21 ملین سال پہلے ابھرے تھے ۔

اس کے بعد انکے بیج سمندری لہروں کے ذریعے آسٹریلیا اور براعظم افریقہ تک پہنچے ، جہاں یہ مختلف انواع میں سامنے آئے اور ان کی متعدد اقسام بھی دیکھی گئیں۔محققین نے ان درختوں کے تحفظ کیلئے زیادہ سے زیادہ کوششوں اور اقدامات کا مطالبہ کیا ہے ۔ اُن کا کہنا ہے کہ ان درختوں کو پہلے سے کہیں زیادہ معدومیت کا خطرہ لاحق ہے ۔ باؤباب کو ان کی عجیب و غریب شکل و صورت اور لمبی عمر کی وجہ سے دا ٹری آف لائفیا الٹا درخت کہا جاتا ہے ۔انہیں ملاگاسی زبان میں ’’جنگل کی ماں‘‘اور’’زندگی کا درخت‘‘بھی کہا جاتا ہے جبکہ ا سکے پھل کو اعلیٰ غذائی سطح کے باعث سپر فوڈ سمجھا جاتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...