قد4فٹ 5انچ ،امریکی خاتون فائرفائٹرنے ریکارڈ بنادیا

قد4فٹ 5انچ ،امریکی خاتون فائرفائٹرنے ریکارڈ بنادیا

لاس اینجلس (نیٹ نیوز)امریکا کی ایک خاتون فائر فائٹر نے دنیا کی سب سے پستہ قد خاتون فائر فائٹر ہونے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والی کیلسو کا قد 4 فٹ 5 انچ ہے اور وہ گزشتہ پانچ برس سے فلوریڈا کے شہر سینٹ پیٹ بیچ میں فائر فائٹر کے فرائض انجام دے رہی ہیں، اس سے قبل وہ کارپوریٹ شعبے میں کام کرتی تھیں۔کیلسو کے مطابق فائر فائٹر کے طور پر کام کرنے والے ان کے دوستوں نے انہیں مقامی فائر ڈیپارٹمنٹ میں شمولیت اختیار کرنے کی ترغیب دی،ملنے والا اعزازخوشگواراتفاق ہے ۔گنیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے کیلسو نے بتایا کہ انہوں نے فائر فائٹر بنتے وقت کبھی نہیں سوچا تھا کہ مستقبل میں انہیں عالمی ریکارڈ کا اعزاز بھی حاصل ہوگا۔ ان کے مطابق فائر سٹیشن میں یہ معاملہ ابتدا میں محض ایک مذاق تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...