مریخ پر سورج طلوع ہونے کے بعد کی تصویرشیئر
واشنگٹن (نیٹ نیوز)مریخ پر موجود ناسا کے روور کیوروسٹی نے مریخ پر سورج طلوع ہونے کے بعد کے نظارے کی دنگ کر دینے والی تصویر شیئر کی ہے ،جس میں مریخ پر اربوں سال قبل بننے والی چٹانوں کو سورج کی شعاعوں میں نہاتے ہوئے دکھایا گیا ۔
یہ تصویر ناسا کے روور نے مریخ کی سطح پر اپنے سفر کے دوران کھینچی تھی۔ کیوروسٹی 2012 میں مریخ کے خط استوا کے قریب اترا تھا اور 2014 سے ماؤنٹ شارپ پر چڑھ رہا ہے جس کی لمبائی 3 میل ہے ۔اس تصویر کو کیوروسٹی کے مریخ پر سورج طلوع ہونے کے ایک گھنٹے بعد کھینچا تھا جس میں فاصلے پر پہاڑیوں کو دکھایا گیا ہے ۔ناسا کے جاری بیان میں بتایا گیا کہ یہ خطہ ممکنہ طور پر لگ بھگ 3 ارب سال قبل بنا تھا،ماؤنٹ شارپ مختلف تہوں میں بنا ہے اور ہر تہہ سے اس سیارے کے جغرافیائی ماضی کا علم ہوتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments