پیلے ، جامنی، گلابی اور سبز رنگ کے ستارے دریافت
نیویارک(نیٹ نیوز)سائنس کے طالبعلموں کو بتایا جاتا ہے کہ ستاروں کی رنگت مخصوص ہوتی ہے ،یعنی سرخ، نارنجی اور پیلے رنگ کے ستارے ٹھنڈے ہوتے ہیں جبکہ گرم ستارے سفید اور نیلے رنگ کے ہوتے ہیں۔
مگر اب سائنسدانوں نے ایسے منفرد ستارے دریافت کئے ہیں جو کسی گرگٹ کی طرح رنگ بدلتے ہیں ۔واروک یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں بتایا گیاہے کہ یہ چھوٹے ستارے کسی گرگٹ کی طرح ہیں اوررنگ بدلتے ہیں، ہم نے دریافت کیا کہ اس طرح کے ستارے ایسے رنگوں میں تبدیل ہوسکتے ہیں جن کی کسی نے بھی توقع نہیں کی تھی اور کچھ نے تو ہمیں واقعی حیران کر دیا۔تحقیقی ٹیم کے مطابق146 ستارے چمکدار سفید رنگ میں نظر آئے مگر دیگر 5 نے تحقیقی ٹیم کو حیران کیا،وہ ستارے پیلے ، جامنی، گلابی اور سبز رنگوں میں تبدیل ہوسکتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments