16 سالہ بھارتی لڑکے کی آنکھ کے اوپر دانت نکل آئے

16 سالہ بھارتی لڑکے کی آنکھ کے اوپر دانت نکل آئے

نئی دہلی (نیٹ نیوز)بھارت میں 16 سالہ لڑکے کی بائیں آنکھ کے اوپری حصے میں دانت نکلنے کا نایاب واقعہ سامنے آیا ہے جسے طبی ماہرین نے اپنی نوعیت کا پہلا معلوم کیس قرار دیا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 16 سالہ لڑکا بائیں آنکھ کے اوپر بغیر کسی درد کے سوجن کی شکایت کے ساتھ ہسپتال پہنچا تھا، کچھ عرصے بعد اس کی بھنوؤں اور پلک کے درمیان جلد سے 2 سخت اور سفید نوکیں نمودار ہو گئیں، ڈاکٹروں نے معائنے اور سی ٹی سکین کے ذریعے تصدیق کی کہ اس کی آنکھ کے خانے کے بالائی حصے میں مکمل دانت موجود ہیں۔اس غیر معمولی کیفیت کو طبی زبان میں’’ایکٹوپک ٹوتھ‘‘کہا جاتا ہے جس میں دانت منہ کے بجائے جسم کے کسی دوسرے حصے میں نشوونما پاتے ہیں، اس سے پہلے ناک کے حصوں اور تالومیں سے دانت ملنے کے واقعات سامنے آ چکے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...