بادشاہ نومولود پیدائش کے فوراً بعد شاہانہ انداز میں آرام

 بادشاہ نومولود  پیدائش کے فوراً بعد شاہانہ انداز میں آرام

قاہرہ (نیٹ نیوز)مصر میں پیدائش کے فوراً بعد غیر معمولی پرسکون انداز میں لیٹنے والے نومولود بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے دیکھ کر صارفین دلچسپ تبصرے کرنے لگے ۔

 قاہرہ سے تعلق رکھنے والے بچوں کے ماہر ڈاکٹر اسلام الدح نے نومولود کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں طبی عملے کو بچے کی ناف کی نال کاٹنے کی تیاری کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ بچہ غیر معمولی طور پر پرسکون انداز میں لیٹا ہوا ہے ۔ویڈیو میں بچے کے انداز نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا جس کے بعد لوگوں نے مزاحیہ تبصروں کا سلسلہ شروع کردیا۔بعض صارفین نے مذاقاً کہا کہ بچہ دنیا میں آتے ہی ریٹائرمنٹ کیلئے تیار دکھائی دیتا ہے جبکہ کچھ نے اسے بادشاہ قرار دیا۔ویڈیو نے تیزی سے مقبولیت حاصل کی اور گزشتہ روز تک 20 کروڑ افراداسے دیکھ چکے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...