منفرد فضائی آپریشن ،کینیا سے 50گائیں لاگوس پہنچ گئیں
نیروبی(نیٹ نیوز)کینیا کی قومی ایئر لائن کینیا ایئر ویز کے کارگو ڈویژن نے ایک غیرمعمولی اور منفرد فضائی آپریشن کے تحت اعلیٰ نسل کی دودھ دینے والی 50 سے زائد گائیں خصوصی پرواز کے ذریعے کینیا سے نائیجیریا پہنچائی۔
ایئر لائن نے اس پرواز کو مزاحیہ انداز میں وی آئی کیٹل مویشی کا نام دیا، جو نائیجیریا کے شہر لاگوس روانہ کی گئی۔ پچاس گایوں کو خصوصی پرواز میں کینیا کے الدورت ایئر پورٹ سے بڑے آہنی جنگلوں میں ڈال کے آن بورڈ کیا گیا۔ یہ ایک عام کارگو پرواز نہیں تھی بلکہ ایک گاہک نے خاص طور پر ان مویشیوں کی نقل و حمل کیلئے پورا کارگو طیارہ چارٹر کیا تھا۔ کینیا ایئر ویز کارگو نے سوشل میڈیا پر اس کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا"ٹریفک کو راستہ دیں! ہمارے وی آئی پی مویشی ہری بھری چراگاہوں کی تلاش میں آسمان کا سفر کر رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments