آٹزم کے شکار افراد پر غلطی کی نشاندہی کا اثر کم ہوتا ہے

آٹزم کے شکار افراد پر غلطی کی نشاندہی کا اثر کم ہوتا ہے

ناٹنگھم (نیٹ نیوز)نئی سائنسی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ آٹزم سپیکٹرم ڈس آرڈر سے متاثرہ آٹسٹک دماغ رکھنے والے افراد غلطی کی نشاندہی پر غیر آٹسٹک افراد کے مقابلے میں کم ردِعمل ظاہر کرتے ہیں جس سے بدلتے ہوئے حالات کے مطابق رویے میں تبدیلی لانے میں انہیں مشکلات پیش آتی ہیں۔

 تحقیق برطانیہ کی ناٹنگھم ٹرینٹ یونیورسٹی اور یروشلم کی عبرانی یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے کی جس کے نتائج جریدے دی جرنل آف نیورو سائنس میں شائع ہوئے ہیں۔ نتائج کے مطابق آٹسٹک افراد کے دماغوں نے منفی ردِعمل پر نسبتاً کم سرگرمی دکھائی، وہ اپنے فیصلوں پر اعتماد اور سابقہ کامیابیوں سے بھی کم متاثر ہوئے جبکہ غیر آٹسٹک افراد کے فیصلوں پر ان عوامل کا زیادہ اثر پڑا۔ غیر آٹسٹک افراد آسان کام میں کامیابی کے بعد اگلے فیصلوں میں سابقہ تجربے سے زیادہ فائدہ اٹھاتے تھے جبکہ آٹسٹک افراد میں یہ رجحان نسبتاً کم تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...