تبدیل شدہ منفرد موٹر سائیکل کا پانی پر دوڑنے کا عالمی ریکارڈ
بیجنگ(نیٹ نیوز)ویسے تو پانی کی سطح پر موٹر سائیکل کو دوڑانا ممکن نہیں مگر چین میں ایک شخص نے ایسا ممکن کر دکھایا مگر یہ کوئی عام موٹر سائیکل نہیں تھی بلکہ اس میں تبدیلیاں کی گئی تھیں ۔
جی ہاں واقعی ژانگ شُوئے نے پانی کی سطح پر 25 میل سے زائد فاصلے تک اس منفرد موٹر سائیکل کو دوڑ اکر گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔زینگ شوئی ایک موٹرسائیکل تیار کرنے والی کمپنی ZXMOTO کے بانی ہیں اور انہوں نے خصوصی طور پر تبدیل شدہ ایس ایم ایکس 450 موٹر سائیکل کو استعمال کیا۔انہوں نے اسے صوبہ ہونان کے دریائے Chen کی سطح پر مجموعی طور پر 25.3 میل فاصلے تک 25 اکتوبر 2026کو دوڑایا۔اس طرح انہوں نے کھلے پانیوں میں کسی موڈیفائیڈ موٹر سائیکل کو سب سے زیادہ فاصلے تک دوڑانے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments