محبوبہ کی انگوٹھی بنوانے کیلئے خود دریا سے سونا تلاش کر لیا
کولوراڈو (نیٹ نیوز)امریکا میں ایک نوجوان نے اپنی محبوبہ کو شادی کی پیشکش کرنے کے لیے انوکھی مثال قائم کر دی۔امریکی ریاست کولوراڈو کے جیک ولکانی نے اپنی گرل فرینڈ جوآن کو شادی کی پیشکش کرنے کے لیے کچھ منفرد کرنے کا فیصلہ کیا۔
نوجوان نے منگنی کی انگوٹھی خریدنے کے بجائے اسے خود حاصل کردہ سونے سے بنوانے کا منصوبہ بنایا۔جیک نے کولوراڈو کے مختلف دریاؤں میں سونے کے چھوٹے چھوٹے ذرات تلاش کرنا شروع کیے ۔ کئی ماہ کی محنت کے بعد جب کافی سونا جمع ہو گیا تو وہ اسے مقامی سنار زیک ایلن کے پاس لے گئے جس کے بعد سنار نے سونے کو پگھلا کر ایک خوبصورت انگوٹھی تیار کر دی۔سنار کے مطابق یہ اپنی نوعیت کا پہلا تجربہ تھا۔انگوٹھی تیار ہونے کے بعد جیک اپنی محبوبہ کو ہائیکنگ پر لے گئے ، جوآن کو جب احساس ہوا تو وہ جذباتی ہو کر رونے لگیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments