تاریخی بحری جہاز سب سے بڑی مصنوعی آبی چٹان بننے کیلئے تیار
فلوریڈا (نیٹ نیوز)امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحل کے قریب تاریخی بحری جہاز ایس ایس یونائیٹڈ سٹیٹس کو سمندر میں ڈبونے کی تیاریاں جاری ہیں، جہاں اسے دنیا کی سب سے بڑی مصنوعی آبی چٹان میں تبدیل کیا جائے گا۔
اوکالوسا کاؤنٹی کے حکام کے مطابق جہاز کو نومبر کے دوسرے ہفتے میں خلیج میکسیکو میں ڈبونے کا منصوبہ ہے ۔تقریباً 305 میٹر طویل یہ جہاز ڈیستن کے جنوب مغرب میں سمندر کے اندر تقریباً 41 کلومیٹر کے فاصلے پر ڈبویا جائے گا۔ایس ایس یونائیٹڈ سٹیٹس نے 1952 میں اپنے پہلے سفر کے دوران بحرِ اوقیانوس عبور کرنے کی رفتار کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔ماضی میں مختلف تنظیموں نے جہاز کو محفوظ رکھنے کی کوشش کی لیکن ممکن نہ ہوسکا۔اب منصوبے کے حامیوں کو امید ہے کہ جہاز سمندری حیات کیلئے نیا مسکن بنے گا اور غوطہ خوری کے شوقین افراد کے لیے اہم سیاحتی مقام کی حیثیت اختیار کرے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments