اے آئی نے 22سال قبل چوری ہوئی پینٹنگ ڈھونڈ نکالی
روم (نیٹ نیوز )اطالوی پولیس نے مصنوعی ذہانت (اے آئی)کی مدد سے 22سال قبل چوری ہونیوالی پینٹنگ ڈھونڈ نکالی ۔
اطالوی پولیس کے ڈیٹا بیس میں کی ورڈز کے ذریعے تلاش کرنے پر وہ پینٹنگ سامنے نہیں آتی جو 20 سال قبل چرائی گئی تھی تاہم مصنوعی ذہانت کے نظام نے رنگوں، نمونوں اور ترتیب میں مماثلت کو پہچان لیا۔ تحقیقات سے تصدیق ہوئی کہ سینٹ اینییز کی 17ویں صدی کی ایک تقریباً ایک میٹر بلند پینٹنگ 11 اگست 2004 کی رات نیپلز کے قریب واقع شہر سلومونا کے ایک چھوٹے سے گرجا گھر ورگو پوتینس سے چرائی گئی تھی۔ یہ مقام پارما کے آرٹ میلے سے 500 کلومیٹر سے زیادہ فاصلے پر واقع ہے جہاں سے اطالوی پولیس نے تصویر برآمد کی ۔خاتون کی اس پینٹنگ میں تبدیلیاں کرکے اس کی شناخت چھپانے کی کوشش کی گئی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments