اجنبی مہنگے تحائف لے کر چینی جوڑے کی شادی میں پہنچ گئے

اجنبی مہنگے تحائف لے کر چینی جوڑے کی شادی میں پہنچ گئے

بیجنگ (نیٹ نیوز)چین میں ایک نوجوان نے اپنے خاندان میں رشتے داروں کی کمی کے باعث انٹرنیٹ پر اجنبی افراد کو شادی میں شرکت کی دعوت دی ۔

تو اجنبی لوگوں نے ناصرف اس کی دعوت قبول کی بلکہ شادی کو یادگار بنانے کیلئے مہنگے تحائف، کھانے پینے کا سامان اور گاڑیوں کا قافلہ بھی فراہم کردیا۔نوجوان نے ایک ویڈیو میں بتایا کہ جب وہ پرائمری اسکول میں زیرِ تعلیم تھا تو اس کے والد کا انتقال ہوگیا تھا، جس کے بعد والدہ نے دوسری شادی کرلی، ایسے حالات میں وہ اور اس کا بڑا بھائی ایک دوسرے کا سہارا بنے ۔مشکلات کے باوجود اپنی پسند کی لڑکی سے شادی کررہاتھا تاہم تقریب میں شرکت کیلئے زیادہ رشتے دار موجود نہیں تھے ۔ اسے خدشہ تھا کہ شادی کی تقریب میں رونق نہیں ہوگی، جس پر اس نے آن لائن لوگوں کو شادی میں شرکت کی دعوت دے دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...