آتش فشاں سے تباہ شہرمیں اشیا 2ہزارسال سے محفوظ
روم(نیٹ نیوز)ماہرین آثار قدیمہ نے 2 ہزار سال قبل آتش فشاں پھٹنے سے تباہ ہو جانے والے قدیم رومن شہر پومپئی میں حیران کن طور پر مختلف اشیا کو درست حالت میں دریافت کیا ہے ۔
یہ شہر موجودہ اٹلی کے علاقے کمپانیہ کے قریب آباد تھا جو 79 عیسوی میں کوہ ویسوویوس آتش فشاں پھٹنے کے باعث تباہ ہوگیا اور 4 سے 6 میٹر راکھ کے نیچے دفن ہوگیا۔اب لگ بھگ 2 ہزار سال وہاں کے کھنڈرات سے ماہرین نے وہاں رہنے والوں کی ذاتی اشیا کو نکالا ہے ۔ان میں میک اپ میں مدد فراہم کرنے والے ٹولز، ایک پروفیوم کی بوتل،کانسی کی لالٹین ،قیمتی سکے اور ایک بچے کے گلے کا ہاربھی شامل ہے ،یہ سب سامان ایک لکڑی کی الماری سے نکالا گیا جسے پومپئی کی گنجان آباد گلیوں میں سے ایک Via dell‘Abbondanza کے ایک گھر کے کمرے میں دریافت کیا گیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments