پینسرہ :سینیٹر رانا ثنا اﷲسے سوشل میڈیا ٹیم کی ملاقات
پینسرہ (نمائندہ دنیا )صدر پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب سینیٹر رانا ثنا اﷲخان سے ان کی سوشل میڈیا ٹیم سمیت مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے کارکنوں نے ملاقات کی اور انہیں گلدستہ پیش کیا۔
رانا ثناء اللہ کو رانا ناظم تحسین ،ملک راحت اعوان ،ملک رضوان پر مشتمل سوشل میڈیا ٹیم اور یوتھ ونگ کے کارکنوں نے علاقائی مسائل بارے آگاہ کیا۔اس موقع پر رانا ثناء اللہ نے گفتگو میں کہا کہ مسلم لیگ ن عوامی خدمت اور ترقی پر یقین رکھتی ہے ، حلقہ کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرتے ہوئے حلقہ کو مثالی بنائیں گے ۔