چھاپہ مار پولیس ٹیم سے مزاحمت پر 6افراد گرفتار، مقدمہ درج

چھاپہ مار پولیس ٹیم سے مزاحمت  پر 6افراد گرفتار، مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)اشتہاری ملزموں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارنے والے پولیس اہلکاروں سے مزاحمت کرنے پر 6 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے حسن پورہ میں پولیس کی جانب سے اشتہاری ملزموں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا گیا جہاں ان کے ساتھیوں نے پولیس ٹیم کے ساتھ مزاحمت کرتے ہوئے اشتہاری ملزموں کو موقع سے فرار کروا دیا جس پر پولیس نے مزاحمت کرنے والے 6 افراد کو گرفتار کر لیا، ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں