جڑانوالہ :طلال چودھری کی شہریوں سے ملاقات، مسائل کے حل کی یقین دہانی

جڑانوالہ :طلال چودھری کی شہریوں سے  ملاقات، مسائل کے حل کی یقین دہانی

جڑانوالہ(نمائندہ دنیا)وفاقی وزیر مملکت طلال چودھری کی شہریوں سے ملاقات، مسائل کے حل کی یقین دہانی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چودھری سے گزشتہ روز جڑانوالہ کے شہریوں اور معززین کے وفود نے ملاقات کی اور انہیں علاقے میں سڑکوں کی سیوریج پائپ ڈالنے کے بعد ازسر نو تعمیر، یونیورسٹی کا قیام،پارکس کی تزئین وآرائش،تجاوزات وریڑھی بانوں کے دیرینہ مسئلہ سمیت دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ فراڈیا گروہ کیخلاف فوری اقدامات کئے جائیں۔ طلال چودھری نے متعلقہ حکام کو موقع پر ہی ہدایات جاری کر دیں اور یقین دلایا کہ تعمیر و ترقی اور عوام کے درپیش مسائل کا حل ان کی اولین ترجیح ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں