ٹو بہ :انسدادِ ڈینگی مہم ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس

ٹو بہ :انسدادِ ڈینگی مہم ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ذیشان لبھا مسیح کی زیر صدارت ضلع میں انسدادِ ڈینگی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فیضان ارشد نے گزشتہ ہفتے کے دوران انسدادِ ڈینگی اقدامات، سرویلنس، لاروا کی نشاندہی اور ان کے خاتمے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ڈاکٹر فیضان ارشد نے بتایا کہ ضلع بھر میں فیلڈ سرگرمیاں تسلسل کے ساتھ جاری ہیں اور ہاٹ اسپاٹس پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ذیشان لبھا مسیح نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسدادِ ڈینگی مہم کو مؤثر بنانے کے لیے تمام متعلقہ محکمے باہمی رابطے سے کام کریں اور فیلڈ میں سو فیصد حاضری کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ لاروا کی بروقت نشاندہی اور فوری ایکشن ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔اجلاس میں انسدادِ ڈینگی ایس او پیز (SOPs)پر سختی سے عملدرآمد، روزانہ کی بنیاد پر رپورٹس کی تیاری اور عوامی آگاہی مہم کو مزید مؤثر بنانے پر بھی زور دیا گیا۔

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ذیشان لبھا مسیح کی زیر صدارت ضلع میں انسدادِ ڈینگی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فیضان ارشد نے گزشتہ ہفتے کے دوران انسدادِ ڈینگی اقدامات، سرویلنس، لاروا کی نشاندہی اور ان کے خاتمے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ڈاکٹر فیضان ارشد نے بتایا کہ ضلع بھر میں فیلڈ سرگرمیاں تسلسل کے ساتھ جاری ہیں اور ہاٹ اسپاٹس پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ذیشان لبھا مسیح نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسدادِ ڈینگی مہم کو مؤثر بنانے کے لیے تمام متعلقہ محکمے باہمی رابطے سے کام کریں اور فیلڈ میں سو فیصد حاضری کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ لاروا کی بروقت نشاندہی اور فوری ایکشن ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔اجلاس میں انسدادِ ڈینگی ایس او پیز (SOPs)پر سختی سے عملدرآمد، روزانہ کی بنیاد پر رپورٹس کی تیاری اور عوامی آگاہی مہم کو مزید مؤثر بنانے پر بھی زور دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں