جھنگ:اے ڈی سی جی کی زیر صدارت جائزہ اجلاس کا انعقاد
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر محمود کی زیر صدارت ضلعی محکموں کے افسران کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں محکمانہ کارکردگی اور جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گزشتہ روز کی کارکردگی پر غور کیا گیا اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ستھرا پنجاب پروگرام اور واسا جھنگ کی ورکنگ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی، جبکہ بیوٹیفکیشن سکیموں پر کام کی پیشرفت سے متعلق ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نے اجلاس کو آگاہ کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر محمود نے پیرا فورس کو عارضی تجاوزات کے خاتمے کیلئے مانیٹرنگ مزید تیز کرنے کی ہدایت کی، جبکہ محکمہ ہائی وے کو بھی جاری ترقیاتی سکیموں کی مؤثر نگرانی کے احکامات جاری کئے ۔انہوں نے تمام افسر وں کو ہدایت کی کہ عوامی فلاحی منصوبوں پر تیزی، شفافیت اور ذمہ داری کے ساتھ عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ۔