چنیوٹ:ڈی پی او کی کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل پر کارروائی

چنیوٹ:ڈی پی او کی کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل پر کارروائی

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق شہریوں کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔

 اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف نے تھانہ رجوعہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جہاں شہریوں کے مسائل سنے گئے اور فوری حل کے لیے احکامات جاری کیے گئے ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کی فضا کو مزید مستحکم کرنا ہے ۔ ضلع بھر میں سرکل ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کی قیادت میں کھلی کچہریاں لگائی جا رہی ہیں تاکہ شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کیے جا سکیں۔عوام کو پولیس دفاتر میں بہترین ماحول میسر ہے ۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور امن و امان کے قیام کے لیے قانون کی بالادستی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں