چنیوٹ ڈویلپمنٹ اکنامک اپ لفٹ پلان، 98 منصوبے تجویز

چنیوٹ ڈویلپمنٹ اکنامک اپ لفٹ پلان، 98 منصوبے تجویز

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر، ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیراعلیٰ کے ترقیاتی ویژن کے تحت ڈویژن میں اپنی نوعیت کا پہلا ‘‘ڈویلپمنٹ اینڈ اکنامک اپ لفٹ پلان’’ ترتیب دینے کیلئے گورنمنٹ اسلامیہ کالج چنیوٹ میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔

 صدارت کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چنیوٹ عائشہ رضوان، رکن صوبائی اسمبلی تیمور امجد لالی، ضلعی افسر اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سٹیک ہولڈرز شریک تھے ۔کمشنر فیصل آباد کو بتایا گیا کہ ضلع کی تحصیلوں چنیوٹ، لالیاں اور بھوآنہ کیلئے سٹیک ہولڈرز کی جانب سے مجموعی طور پر 98 ڈویلپمنٹ پراجیکٹس تجویز کئے گئے ہیں۔ کمشنر راجہ جہانگیر انور نے بتایا کہ رواں مالی سال کے دوران ضلع چنیوٹ میں 200 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ سال میں تحصیل سطح پر سپورٹس کمپلیکس، تحصیل کمپلیکس، روزگار کے مواقع کی فراہمی اور اکنامک بہتری کیلئے اقدامات کئے جائیں گے ،  جہانگیر انور نے 31 جنوری تک ‘‘ہیلو چنیوٹ’’ لانچ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب ایک فون کال پر عوامی مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں