ڈائریکٹر لائیوسٹاک کا فیصل آباد کے ویٹرنری اداروں کا دورہ

ڈائریکٹر لائیوسٹاک کا فیصل آباد کے ویٹرنری اداروں کا دورہ

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)ڈائریکٹر لائیوسٹاک فیصل آباد ڈویژن ڈاکٹر حیدر علی خان نے ضلع فیصل آباد کے مختلف ویٹرنری اداروں کا دورہ کرتے ہوئے انتظامی اور فیلڈ امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔

 اس موقع پر انہوں نے تاندلیانوالہ میں ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک آفس، سول ویٹرنری ہسپتال اور آرٹیفیشل انسیمینیشن سنٹر جبکہ سول ویٹرنری ہسپتال سمندری کا بھی معائنہ کیا۔دورے کے دوران ڈائریکٹر لائیوسٹاک نے حاضری رجسٹر، او پی ڈی، صفائی ستھرائی کے انتظامات، کسان لائیوسٹاک بیٹھک ریکارڈ، وزیراعلیٰ پنجاب لائیوسٹاک کارڈ کا ریکارڈ، سپلائی چین، ادویات کے سٹاک، سیرا و ویکسی نیشن ریکارڈ سمیت دیگر دفتری اور فیلڈ امور کو بغور چیک کیا۔ڈاکٹر حیدر علی خان نے فیلڈ سٹاف کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ذمہ داریوں کی انجام دہی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے پی ایل سی فیز ٹو کی بروقت تکمیل، جاری ویکسینیشن مہم کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے ، کولڈ چین کی مکمل دیکھ بھال، موسمی بیماریوں کے حوالے سے کسانوں میں آگاہی، شدید موسمی حالات میں جانوروں کی مناسب دیکھ بھال اور ایس پی ایم ایس 9211 پر ڈیٹا کی بروقت اور درست اپ لوڈنگ کو یقینی بنانے پر زور دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں