چنیوٹ:پولیس اہلکاروںاہل خانہ کیلئے طبی سہولیات کامعاہدہ

چنیوٹ:پولیس اہلکاروںاہل خانہ کیلئے طبی سہولیات کامعاہدہ

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق چنیوٹ پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

چنیوٹ پولیس کی خصوصی کوششوں کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ڈائیگناسٹک اینڈ میڈیکل سنٹر کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کیے گئے ۔اس موقع پر ڈی پی او چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف اور سی ای او میڈیکل سنٹر اورنگزیب حیدر نے معاہدے پر دستخط کیے ۔ میڈیا سے گفتگو میں دونوں افسران نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں کو رعایتی نرخ پر علاج معالجے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ او پی ڈی اور کارڈیو گرافی میں 50 فیصد جبکہ ریڈیالوجی میں 35 فیصد رعایت دی جائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں