ماموں کانجن: 5 منشیات فروش گرفتار، 2 کلو سے زائد چرس برآمد
ماموں کانجن (نمائندہ دنیا) تھانہ گڑھ پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے پانچ منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے۔
گرفتار ملزموں کی شناخت محمد علی، علی رضا، منور حسین، مظہر حسین اور شمشیر کے نام سے ہوئی۔ ان کی تحویل سے مجموعی طور پر 2 کلو 620 گرام چرس برآمد ہوئی۔ گرفتار منشیات فروشوں پر منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر کے انہیں پابند سلاسل کر دیا گیا۔