مکان پر قبضہ کرنے کی کوشش قیمتی سامان کی چوری
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقے میں ملزمان نے جویریہ نامی خاتون کے گھر پر قبضہ کرنے کی کوشش کی۔۔۔
اور اس دوران گھر کے سامان کو توڑ پھوڑ کر قیمتی سامان بھی چوری کر لیا۔بعد ازاں ملزمان دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔