کھرڑیانوالہ:رمضان آرڈینینس کی خلاف ورزی، انتظامیہ تماشائی

کھرڑیانوالہ:رمضان آرڈینینس کی خلاف ورزی، انتظامیہ تماشائی

کھرڑیانوالہ (نمائندہ دنیا )کھرڑیانوالہ شہر میں احترام رمضان المبارک پامال ہونے لگا ہے ۔

شہریوں کے مطابق دن دہاڑے کھانے پینے کی اشیاء سرعام فروخت ہو رہی ہیں اور رمضان آرڈیننس کی کھلی خلاف ورزی جاری ہے ، جبکہ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔واضح رہے کہ کھرڑیانوالہ چوک اور مین بازار میں کولڈڈرنک، چائے اور ناشتے والی ریڑھیاں دن کے وقت بھی سجی ہوئی ہیں، جس پر روزہ دار افراد سرعام اپنی بھوک مٹانے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ علاقہ مکینوں نے کہا کہ صرف مسافروں اور مریضوں کے لیے مخصوص مقامات پر مجبوری کے تحت کھانے پینے کی سہولت فراہم کی جا سکتی ہے ، مگر بغیر ضرورت کھانا پینا جائز نہیں اور یہ رمضان کے تقدس کی خلاف ورزی ہے ۔علاقہ مکین نوید، یاسر، رمضان، بابر، عمران، چاند، افضال اور شاہد نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر رمضان آرڈیننس پر عملدرآمد کروایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں