گوجرہ: سعودی پلٹ خاوند کو آشنا کے ساتھ قتل کرنے والی خاتون گرفتار
گوجرہ (نمائندہ دنیا)چند روز قبل چک نمبر 245 گ ب تلونڈی میں فرخ جاوید سعودی عرف کا گھر میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔
صدر پولیس گوجرہ کی تحقیقات کے بعد مقتول کی اہلیہ رمشا بی بی اور ان کے ہمسایہ عثمان صابر کو گرفتار کر لیا گیا۔ابتدائی تفتیش میں رمشا بی بی نے بتایا کہ اس کے عثمان خالد کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے اور وہ شادی کرنا چاہتے تھے ، اس وجہ سے فرخ جاوید کو راستہ سے ہٹانے کے لیے عثمان صابر نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی اور اسے قتل کر دیا۔صدر پولیس گوجرہ نے ملزم کے قبضے سے آلہ قتل پستول برآمد کر کے ناجائز اسلحہ کا الگ مقدمہ درج کر لیا۔ ملزمہ دو بچوں کی ماں ہے ۔