لالیاں:رمضان میں گرانفروشوں کیخلاف سخت کارروائی

لالیاں:رمضان میں گرانفروشوں کیخلاف سخت کارروائی

لالیاں (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر محمد انس سعید نے رمضان المبارک کے دوران سرکاری نرخوں کی پابندی اور ناجائز منافع خوری کے خاتمے کے لیے لالیاں مارکیٹ کا دورہ کیا۔

 انہوں نے گوشت، سبزی اور دیگر اشیائے خوردونوش کی فروخت کا جائزہ لیا اور شہریوں سے براہِ راست بات چیت کی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی کرنے والی پانچ دکانیں سیل کرتے ہوئے دکانداروں پر مجموعی طور پر 11 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا۔ ڈاکٹر محمد انس سعید نے ہدایت کی کہ ماہ صیام میں منافع خوروں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے اور عوام کو معیاری اشیاء مناسب نرخوں پر فراہم کی جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں