گوجرہ:اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ کے چھاپے ،10 گرانفروش گرفتار
گوجرہ(نما ئندہ دُنیا )اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ کے چھاپے ، دس گرانفروش گرفتار کر لئے گئے ۔
اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ نے شہر کے مختلف علاقوں میں اپنی ٹیم کے ہمراہ چھاپے مار کر زائد قیمت پر فروٹ اور اشیائے خوردونوش کر نے والے عمران خان، عبداﷲ، سجاول، اسد علی ،محبوب ،صدان ،ہاشم خان ،جہانزیب،علی رضا اورمحمد وقاص کوگرانفروشی کر تے ہو ئے رنگے ہاتھوں پکڑ کر تھانہ سٹی پولیس کے حوالے کر دیا ۔