چنیوٹ:رمضان نگہبان کارڈز کی شفاف تقسیم جاری

چنیوٹ:رمضان نگہبان کارڈز کی شفاف تقسیم جاری

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق ضلع چنیوٹ میں مستحق خاندانوں میں \'\'رمضان نگہبان کارڈز\'\' کی تقسیم کا عمل جاری ہے ۔

ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان کے مطابق 37 ہزار 650 مستحق خاندانوں میں سے اب تک 21 ہزار 848 کو کارڈز ان کی دہلیز تک پہنچائے جا چکے ہیں۔رمضان بازاروں میں آٹا، چینی، بیسن، دالیں، پھل، سبزیاں اور چکن سمیت تمام بنیادی اشیائے ضروریہ عام مارکیٹ سے 15 فیصد رعایتی نرخوں پر دستیاب ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ صارفین کو مقررہ نرخوں پر اشیاء فراہم کرنے کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور پیرا فورس سرگرم ہیں اور گرانفروشوں و ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی کو عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں