ستیانہ: موٹر سائیکل سوار سے ڈکیتی کی واردات
ستیانہ(نمائندہ دنیا)تھانہ ستیانہ کی حدود لنک روڈ 74 گ ب پر موٹر سائیکل سوار شہری کو نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر روک کر 30 ہزار روپے نقدی چھین لی اور فرار ہوگئے ۔
متاثرہ شہری شہباز احمد سکنہ 74 گ ب نے پولیس کو اطلاع دی کہ وہ فیصل آباد جا رہے تھے کہ راستے میں ڈاکوؤں نے واردات کی۔ ستیانہ پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے ۔