کمالیہ: امانت میں رکھے سونے کی واپسی نہ کرنے پر مقدمہ درج
کمالیہ (نمائندہ دنیا )نواحی علاقہ چک نمبر 737 گ ب کے رہائشی غلام نے تھانہ صدر پولیس میں شکایت کی کہ۔۔۔
اس نے لاکھوں روپے مالیت کا سونا مظہر حسین کے پاس امانتاً رکھا تھا، تاہم واپسی کا تقاضا کرنے پر مظہر حسین لیت و لعل کرنے لگا اور بعد میں سونا واپس کرنے سے یکسر انکاری ہو گیا۔تھانہ صدر پولیس نے شکایت پر مقدمہ درج کرلیا۔