جھنگ:ڈپٹی کمشنر نے رمضان بازار میں قیمتیں چیک کیں

جھنگ:ڈپٹی کمشنر نے رمضان بازار میں قیمتیں چیک کیں

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلعی انتظامیہ جھنگ کے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے نگہبان رمضان بازار کا دورہ کیا

 مختلف سٹالز پر اشیائے خوردونوش کی دستیابی، معیار اور سرکاری نرخوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے سبزی، پھل، آٹا، چینی، دالیں اور گوشت کے نرخ چیک کیے اور شہریوں سے براہِ راست بات چیت بھی کی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ رمضان المبارک میں عوام کو معیاری اور سستی اشیاء کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے ۔انہوں نے بازار میں صفائی ستھرائی، معیار اور بہترین انتظامات کے حوالے سے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں اور واضح کیا کہ نگہبان رمضان بازار میں سہولیات کی مسلسل نگرانی جاری رکھی جائے گی تاکہ شہریوں کو بھرپور ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ پر آویزاں کیا جائے اور مقررہ نرخوں پر عملدرآمد میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے اس امر کا اعادہ کیا کہ نگہبان رمضان بازار میں عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے ۔ 

ب

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں