گرفتار ملزم کے انکشاف پر اسلحہ برآمد
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گرفتار ملزم کے انکشاف پر اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔
تھانہ بٹالہ کالونی پولیس نے ڈکیتی کے مقدمہ میں گرفتار ملزم سے دوران تفتیش انکشاف پر اس کے بتائے ہوئے ایڈریس پر کاروائی کرتے ہوئے اسلحہ برآمد کرلیا۔ جو ملزم کی جانب سے دوران واردات استعمال کیا گیا تھا۔ جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔