خود کو روحانی شخصیت ظاہر کرتے شہری سے موبائل فون اور نقدی ہتھیالی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نوسر بازوں نے خود کو روحانی شخصیت ظاہر کرتے ہوئے شہری سے موبائلز اور نقدی ہتھیالی۔
تھانہ فیکٹری ایریا میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے شہزاد نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ نامعلوم نوسر بازوں نے اسے روک لیا اور خود کو روحانی شخصیات ظاہر کرتے ہوئے اس سے نقدی اور موبائل فون ہتھیالیا اور آنکھیں بند کرکے چند قدم چلنے کا بول کر موقع سے فرار ہوگئے ۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔