رکشہ ڈرائیور خاتون کا کپڑوں سے بھرا بیگ لے کر فرار

رکشہ ڈرائیور خاتون کا کپڑوں  سے بھرا بیگ لے کر فرار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)رکشہ ڈرائیور مسافر خاتون کا کپڑوں سے بھرا بھاری مالیت کا بیگ لے کر فرار ہو گیا۔

تھانہ پیپلز کالونی میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے نایاب نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ جی ٹی ایس کے قریب وہ رکشے میں سوار ہو کر پہنچی تو اس دوران رکشہ ڈرائیور اس کا بھاری مالیت کے کپڑوں اور دیگر سامان سے بھرا بیگ لے کر موقع سے فرار ہو گیا۔ تاہم پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں