ٹارچ لائٹ استعمال کرنے کے بہانے نوسر باز نے شہری کا مو بائل چھین لیا

ٹارچ لائٹ استعمال کرنے کے بہانے  نوسر باز نے شہری کا مو بائل چھین لیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ٹارچ لائٹ استعمال کرنے کے بہانے نوسر باز نے شہری کو موبائل فون سے محروم کردیا۔

تھانہ منصور آباد کے علاقے محلہ رمضان آباد میں زبیر نامی شہری کو نامعلوم نوسر باز نے روک لیا اور اس کے موبائل کی ٹارچ استعمال کرنے کے بہانے اس کا موبائل فون ہتھیالیا اور دھوکہ دہی سے موقع سے فرار ہو گیا۔ تاہم پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں