راہ جاتی لڑکی کو ہراساں کرنے کا واقعہ ،برقعہ پھاڑ ڈالا

راہ جاتی لڑکی کو ہراساں کرنے کا واقعہ ،برقعہ پھاڑ ڈالا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)راہ جاتی لڑکی کو روک کر ہراساں کیا جانے لگا۔تھانہ رضا آباد کے علاقے مرضی پورہ میں شہباز نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ۔۔۔

 اس کی بیٹی گھر کی طرف آرہی تھی کہ اس دوران ملزم نے مبینہ طور پر اسے راستے میں روک لیا اور اس کے ساتھ دست درازی کرنے کی کوشش کرنے لگا۔ اس دوران اس کی بیٹی کا برقعہ ملزم نے کھینچ کر مبینہ طور پر پھاڑ دیا۔ بعد ازاں ملزم دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گیا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں