بغیر نمبر پلیٹ گاڑی لے کر گھومنے والا شہری پکڑا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بغیر نمبر پلیٹ گاڑی لے کر گھومنے والا شہری پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔
تھانہ ریل بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بغیر نمبر پلیٹ گاڑی لے کر گھومنے والے شہری کو قابو کر لیا۔ جو قانون کی خلاف ورزی کرنے میں مصروف تھا۔ جس کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے ۔