دھنولہ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے بچوں میں یونیفارم تقسیم
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں دھنولہ ویلفیئر سوسائٹی اور معززین علاقہ کی جانب سے بچوں میں یونیفارم تقسیم کئے گئے ۔
اپنی مدد آپ کے تحت گورنمنٹ سکول میں دو کمروں کی تعمیر کے ساتھ دیگر پراجیکٹس کا افتتاح بھی کیا گیا۔ تقریب میں معززین علاقہ کی جانب سے بھر پور شرکت کی گئی۔ معززین علاقہ کی خدمات کو خوب سراہا گیا اور شیلڈز بھی تقسیم کی گئی۔ تقریب میں سابق سی ای او کشمیر ایجوکیشن فاونڈیشن چودھری قمر الازمان، میاں عامر محمود، میاں لیاقت علی رامے ، پرنسپل گورنمنٹ بوائز ہائی سکول پرویز اختر کی شرکت، میاں ندیم، رضی الرحمن رامے ، حاجی یونس، میاں کاشف لیاقت، میاں ساجد علی، میاں عرفان، میاں عمران شوکت، صہیب واہلہ، وقار سندھو نے شرکت کی۔