مصنوعی مہنگائی اور اوورچارجنگ پر 2روزہ کریک ڈاؤن
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر ضلع فیصل آباد میں مصنوعی مہنگائی،
اوورچارجنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف دو روزہ بھرپور کریک ڈاؤن جاری رہا۔اس دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 8 ہزار 631 انسپکشنز کیں جن کے نتیجے میں 969مقامات پر اوورچارجنگ کے کیسز سامنے آئے ۔ خلاف ورزی کرنے والے 167 افراد کو مجموعی طور پر 7 لاکھ 29 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ضلعی انتظامیہ نے سخت قانونی کارروائی کرتے ہوئے 42 مقدمات درج کرائے اور 659دکانیں و کاروباری مراکز سیل کر دیے ۔ مزید برآں 573 افراد کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کا آغاز بھی کیا گیا۔یہ کریک ڈاؤن شہریوں کو مقررہ نرخوں پر اشیا کی فراہمی یقینی بنانے اور غیر قانونی قیمتوں کے رجحان کو ختم کرنے کے لیے عمل میں لایا گیا۔