ٹوبہ:رمضان میں مصنوعی مہنگائی کے خلاف سخت کریک ڈاؤن

ٹوبہ:رمضان میں مصنوعی مہنگائی کے خلاف سخت کریک ڈاؤن

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی 64 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں متحرک ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع بھر میں 3,059 انسپکشنز کی گئیں۔

گراں فروشی کے مرتکب 58 افراد کو مجموعی طور پر 2 لاکھ 30 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ دو دکانیں سیل کی گئیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح نے ہدایت کی کہ ریٹ لسٹ نمایاں آویزاں کی جائے اور افطاری اوقات میں خصوصی نگرانی یقینی بنائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں