ڈی پی ملک ساجد حسین کھوکھر نے چارج سنبھال لیا، سلامی پیش کی گئی

 ڈی پی ملک ساجد حسین کھوکھر نے  چارج سنبھال لیا، سلامی پیش کی گئی

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )نو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک ساجد حسین کھوکھر نے پولیس لائنز میں اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

 پولیس کے چاک و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔ڈی پی او نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں