ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان کی شہر بھر کے ڈسپوزل ورکسپارکس اور بس سٹینڈ کا دورہ
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے مختلف ڈسپوزل ورکس، پارکس اور بس سٹینڈ کا معائنہ کیا۔ ایم ڈی واسا، ستھرا پنجاب، سی او ایم سی اور ضلع کونسل کے افسر بھی ہمراہ تھے ۔
ڈپٹی کمشنر نے جھنگ روڈ ڈسپوزل، سیٹلائٹ ٹاؤن ڈسپوزل اور رائے چند ڈسپوزل پر جاری حفاظتی اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہفتہ قبل جاری ہدایات کی تکمیل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کنووں کی دیواریں اونچی کی جائیں۔