جناح پولی ٹیکنک انسٹیٹیوٹ پینسرہ میں نئے تعلیمی سیشن کا آغاز

جناح پولی ٹیکنک انسٹیٹیوٹ پینسرہ  میں نئے تعلیمی سیشن کا آغاز

ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا )جناح پولی ٹیکنک انسٹیٹیوٹ پینسرہ نے نجی ہوٹل میں نئے تعلیمی سیشن کے آغاز پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا۔

تقریب میں سی ای او میاں عبد الستار، چیئرمین آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن خالد حیات کموکا، ایریا منیجر فیصل آباد ڈویژن چودھر ی الیاس اور دیگر تعلیمی عہدیداران، اساتذہ، طلبہ و طالبات اور صحافیوں نے شرکت کی۔تقریب کے دوران نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات اور بہترین تعلیمی خدمات سرانجام دینے والے اساتذہ میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں